کراچی،آوارہ کتوں نے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر اور تیمارداروں کو کاٹ لیا

کراچی،آوارہ کتوں  نے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر اور تیمارداروں کو کاٹ لیا

کراچی میں آوارہ کتے شہریوں کے لئے عذاب بن گئے، سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ایک کتے نے خاتون ڈاکٹر اور 3 تیمار داروں کو کاٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جبکہ سول اسپتال میں بھی آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں بآسانی گھومتے پھرتے ہیں۔

ایک کتے نے سرجیکل وارڈ میں خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کر دیا، ڈاکٹر کے پاؤں اور دیگر حصوں پر گہرے زخم آئے۔

کتے نے وارڈ میں موجود مریضوں کی تیمار داری کے لئے آئے ہوئے افراد پر بھی حملہ کیا اور ان میں سے 3 کو کاٹ لیا۔

اسپتال انتظامیہ نے ایڈمنسٹریٹر سے کتوں کی بہتات پر قابو پانے کا مطالبہ کردیا جبکہ کتوں کو وارڈز میں گھسنے سے روکنے اور اسپتال کی صفائی کےلئے بھی موثر اقدامات کی درخواست کی ہے۔

    • لیکن نواز شریف اور الطاف تو دونوں لندن میں ہیں تو پھر کیا فاروق ستار ٹڈا۔ یا مریم نواز یا میاں جاوید لطیف بونا ٹڈا کراچی گئے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >