عمران خان پھر بازی لےگئے،نواز شریف کے مقابلے میں بہترین وزیراعظم قرار:خلیج میگزین کا پول

 

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرفہرست آگئے، خلیج میگزین کی جانب سے ٹوئٹر پرپول کیا گیا کہ پاکستان کے کس وزیراعظم نے دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج بنایا؟ نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور عمران خان کو فہرست میں رکھا گیا،

فہرست میں عمران خان کو سب سے زیادہ پچیانوے فیصد لوگوں نے ووٹ دیئے، نواز شریف کو چار فیصد جبکہ یوسف رضا گیلانی کو صرف ایک فیصد عوام نے ووٹ دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کو بھی خوب سراہا گیا تھا،وزیر اعظم نےانٹرویو میں افغانستان ، کشمیر اور کورونا سمیت معاشی اور معاشرتی حوالے سے سے گفتگو کی تھی،

اور واضح الفاظ میں کہا تھا کہ امریکا کو پاکستان افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گا،عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ثابت کردیا کہ افغانستان کو کبھی باہر سے قابونہیں کیا جاسکتا جو بھی افغان عوام کا اعتماد لے کر آئے اس کے ساتھ کام کریں گے،پاکستان افغانستان میں مزید فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرے گا

 

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >