جولائی میں ہدف سےریکارڈ 22فیصد زائدریونیو جمع،وزیراعظم کا خراج تحسین

جولائی میں ہدف سےریکارڈ 22فیصد زائدریونیو جمع،وزیراعظم کا خراج تحسین

رواں ماہ ریکارڈ ریونیو پر وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا، ٹویٹ پر کہا کہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر میں ایف بی آر کوسراہتا ہوں،اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 410 ارب روپے کی رقم تاریخی اعتبار سے جولائی میں جمع سب سے بڑی رقم ہے، اور اس مہینے کے ہدف سے تقریباً بائیس فیصد زیادہ ہے،وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔

ایف بی آر کا ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف 342ارب روپے تھا جبکہ 30جولائی تک ایف بی آر نے 410ارب روپے اکٹھے کئے،ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں135ارب روپے ، سیلز ٹیکس کی مد میں 190ارب روپے ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں22ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 63ارب روپے جمع کیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >