لاہور: خاتون کوگالیاں دینے او رنازیبا حرکات کرنیوالا تھانیدار معطل وگرفتار

پولیس اہلکار اخلاقیات بھول گیا ،لاہورپولیس کے اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی اور غیراخلاقی حرکات کی ویڈیو سامنے آگئی جہاں بعد تھانہ شادباغ کے ٹرینی اے ایس آئی نے دو ملزمان بھائیوں کی گرفتاری کے دوران ان کی ماں سے بدتمیزی کی

شادباغ پولیس کے اے ایس آئی نے نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خاتون کو بےدردی سے گرفتار کیا ، اس دوران اہلکار نازیبا اشارے کرتا اور گالم گلوچ کرتا رہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اہلکار کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ابتدائی انکوائری کے بعد تھانیدار کو معطل کر دیا۔

پٔنجاب پولیس کے آفیشل پیج کی جانب سے اہلکار کی گرفتاری اور معطلی کی تصدیق کی گئی ہے. پولیس ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا گیا کہ اس اہلکار کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید کہا گیا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اہلکار کو آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹؤئٹ میں مزید کہا گیا کہ اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا اور سزا بھی دی جائے گی۔ دوسروں کے لیے جو جرم ہے وہ پولیس افسر کے لیے بھی جرم ہے۔

اطلاعات کے مطابق گالیاں دینے والا تھانیدار گشت پر تھا اور ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچا تو محبوب نامی لڑکے کوگرفتار کرلیا،اس کا بھائی محمود اسے چھڑانے آیا تو اسے بھی پکڑلیا، اس پر لڑکوں کی ماں انہیں چھڑانے کے لیے زبردستی گاڑی میں سوار ہو گئی۔

یہ دیکھ کر اے ایس آئی کو غصہ آگیا ، اس نے نہ صرف ماں کو نازیبااشارے کئے بلکہ گالیاں بھی دیں۔

  • ماں بیٹوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے مگر تھانیدار کو سزا اور جاب سے فارغ کرنے کے علاوہ اس کی اپنی خواہش کے مطابق اس کا لنڈ تن سے جدا کردیا جاے

  • پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عوام کو بے وقوف سمجھا ہے کیا؟؟ یہ صرف فوٹو سیشن ہے عوام کے ردعمل کو دیکھ کر ماسک پہنے شخص کو اندر کرکے فوٹو جاری کر دی جبکہ اصل درندہ آزاد پھر رہا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • بقول شیخ روحیل ، گالی تو پنجاب کا کلچر ہے
    مگر اس پولیس والے کی حرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ عمل بھی پنجاب کا کلچر بن رہا ۔۔۔ اسی لیے تو آے دن مرد حضرات موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر یہ عمل کر کے خواتین کو اپنی مردانگی ثابت کرتے ہیں
    😡😡😡😡😡


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >