نیویارک اپارٹمنٹ کیس، آصف علی زرداری نے نیب کو جواب جمع کروا دیا

نیویارک اپارٹمنٹ کیس، آصف علی زرداری نے نیب کو جواب جمع کروا دیا

نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب کو جواب جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکلاء ذریعے جواب جمع کروا دیا۔

نیب کی جانب سے سابق صدر پر نیویارک میں 5لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، نیب نے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی جس پر آصف زرداری نے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی تاہم اب انہوں نے جواب جمع کروا دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ نیب ان کو انتقامی طور پر نشانہ بنا رہا ہے، امریکا میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں کیونکہ جس سال اپارٹمنٹ خریدا تھا اسی سال فروخت بھی کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب فلیٹ خریدا تھا اس وقت وہ کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھے اور امریکا اپنے علاج کیلئے گئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >