سی ٹی ڈی نے لاہور کو غیر محفوظ قرار دے دیا

 سی ٹی ڈی نے لاہور کو غیر محفوظ قرار دے دیا

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کی موجودگی کے باوجود شہر کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیف سٹی کے کیمروں کے غیر فعال ہونے کا انکشاف کر دیا، اربوں روپے کا فنڈ لینے والی سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی پر سی ٹی ڈی نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں شہر میں نصب 10319 کیمروں میں سے 4928 کیمرے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سرکاری و حساس تنصیبات، عبادت گاہیں اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں غیر محفوظ قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے 50 فیصد جبکہ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سب سے اہم صدر سٹی ڈویژن کے 55 فیصد کیمرے غیر فعال ہیں۔

سی ٹی ڈی رپورٹ میں جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان تک رسائی نہ ہونے کا ذمہ دار بھی شہر میں غیر فعال کیمروں کو ٹھہرایا گیا، کہا گیا کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش آنے کی صورت میں کیمرے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ملزمان تک رسائی حاصل نہیں ہو سکے گی اور دہشت گردوں کی سراغ رسانی میں مشکلات پیش آئیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>