امتحان دینے جانے والی نویں جماعت کی طالبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی

امتحان دینے جانے والی نویں جماعت کی طالبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی

خیبر پختون خوا میں نویں کلاس کا پیپر دینے کے لئے جانے والی طالبہ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر میں پرچہ دینے کے لیے گھر سے نکلنے والی نہم جماعت کی طالبہ مریم بی بی سیلابی ریلے کی زد میں آگئیں۔ ہلاک ہونے والی 16 سالہ طالبہ مریم بی بی کا تعلق چمیاری بلوخان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بہہ جانے والی طالبہ کی لاش زیمدارہ کے قریب برساتی نالے سے ملی۔

گزشتہ روز مردان میں جلالہ برساتی نالے میں ضعیف العمر شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ ایک ماہ میں 12 افراد دریائے پنجکوڑہ اور برساتی نالوں میں بہہ کر جاں بحق ہوئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>