مفت سفر کرنے سے کیوں روکا،خاتون کی اورنج لائن اسٹیشن پر توڑ پھوڑ

مفت سفر کرنے سے کیوں روکا،خاتون کی اورنج لائن اسٹیشن پر توڑ پھوڑ

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اورنج لائن اسٹیشن پر خاتون کی بچی کو ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرانے کی کوشش گارڈ نے ناکام بنا دی، خاتون نے آپے سے باہر ہو کر توڑ پھوڑ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اورنج لائن اسٹیشن باغبانپورہ پر خاتون نے بچی کو مفت سفر کروانے کی کوشش کی تاہم گارڈ نے روک کر کوشش ناکام بنا دی، گارڈ کے روکنے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی، خاتون نے اسٹیشن کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں۔

خاتون نے رکاوٹ کے لئے رکھے آہنی پول سے گارڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی۔

اورنج لائن آپریشنز حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچی کو اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ لے جانے کی کوشش کی، گارڈ نے روکا تو توڑ پھوڑ شروع کردی اور گالم گلوچ بھی کی۔

انہوں نے بروقت معاملے کو سنبھالنے پر سکیورٹی سٹاف کی تعریف بھی کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >