ملزم واجد کا اعترااف جرم، ماں بیٹے کرنیکی وجہ بتادی

ماں بیٹے کے قتل میں گرفتار ملزم واجد قابل نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے نے خاتون کو شادی سے انکار پر قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم واجد علی مقتولہ نسیم بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا، ملزم نے نسیم بی بی کو 14 ماہ کا بچہ باپ کے حوالے کرنے کو کہا ، نسیم بی بی نے انکار کردیا جس پر ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ماں اور بچے کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نسیم بی بی پہلے سے شادی شدہ تھی، ملزم نے نسیم بی بی سے پہلے دوستی کی اور اسے ایک قیمتی موبائل بھی تحفہ میں دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نسیم بی بی کو عامل سے ملانے کا جھانسہ دے کر مہوٹہ موہڑہ جنگل لے کر گیا ،جہاں ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ماں اور اسکے 14 ماہ کے بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کا کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نسیم بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نسیم بی بی کا تعلق وہاڑی سے تھا جبکہ وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی۔ پیشے کے اعتبار سے خاتون گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم واجد علی مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی ہے اور فرنیچر کا کام کرتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>