نذیرچوہان نے شہزاداکبر سے معافی مانگ لی، ہسپتال سے ویڈیو پیغام

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال سے نذیر چوہان کاایک وڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شہزاد اکبر سے معافی مانگی ہے۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں نے شہزاد اکبر کے حوالے سے جو بیان دیا اس پر شہزاد اکبر کی وضاحت آگئی ہے جس کو میں تسلیم کرتا ہوں اور میں ان سے معذرت کرتا ہوں

نذیر چوہان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی کو کافر نہیں کہا اور نہ ہی مجھے کسی کو کافر کہنے کا حق ہے۔ اگر میرے بیان سے شہزاداکبر کو تکلیف ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں۔

نذیر چوہان نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ان کے بچوں کو سلامت رکھے۔انہوں نے جو ختم نبوت پر حلف اٹھایا ہے، اللہ انہیں قائم ودائم رکھے۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان کےخلاف تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمہ میں چند روز قبل ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نذیر چوہان پر شہزاد اکبر کے مذہبی عقیدہ بارے اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد ہے۔

پراسیکیوٹر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جب تک واٹس اپ ڈیوائس نہیں آئی گی تب تک ہم مزید تحقیق کو نہیں پہنچ سکتے ۔اس لیے ہمیں واٹس اپ کے گروپس کے متعلق جاننے کے لیے موبائل لینا لازمی ہے۔کیونکہ ہمیں تب ہی پتہ لگے گا کہ کس کس کو مسیجز کیے گئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ راجہ وسیم شریک ملزم ہے اسے بھی گرفتار کرنا ہے۔ ہم نے اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی ہیں۔یہ ہم سے تعاون نہیں کر رہے۔ہم سختی تو کر نہیں سکتے انھیں چاہتے کہ ہمیں اپنا موبائل دے۔جب ہم فیس بک کھولتے ہیں تو وہ بنا ڈیوائس کے کھلتی ہی نہیں

  • Bhenchod, yeh kya haraam-panna hay, bahi tum log kon hotay ho kisi ka aqeeda poochny waly, chootiye saray PTi mayn hi akhtay hogaye hyn. Aisy dally oper ayengay tou aam awam nay tou aik doosry ki gaand marni hi hay aqeeday ki base pay. Madarchod yahan nhi Khan ko china model yad aata jahan koi sarkari mazhab nhi aur ahr koi jesy chahy wesy mazhab rakhay ya na rakhay


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >