صحت پلس کارڈ کے بعد خیبرپختونخوا میں غریب طبقے کیلئے فوڈباسکٹ پروگرام متعارف

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے کامیاب منصوبے کے بعد حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے راشن کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
۔
خیبر پختونخوا میں غریب طبقے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت فوڈ پروگرام شروع کررہی ہے، وزیراعلیٰ محمود خان کہتے ہیں کہ اب نقد پیسوں کی بجائے لوگوں کو ان کی دہلیز پر راشن مہیا کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے صوبے میں غریب طبقے کے لیے فوڈ باسکٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں، پروگرام کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں، محمود خان نے کہا کہ ہماری حکومت غریب طبقے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

فوڈ پروگرام کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے ضرورت مند افراد کو ہر ماہ مفت راشن فراہم کیا جائیگا۔ مہنگائی کے شکار عوام کے لئے حکومت کی جانب سے راشن کارڈ کا فیصلہ احسن اقدام ہے، پہلے مرحلے میں 4 اضلاع کے مستحق گھرانوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کے پی میں غریب افراد کو گندم کی فراہمی کے لیے بھی الگ سے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے غریب پرور اقدامات قابل ستائش ہیں حکومت مزید بھی اقدامات اٹھائے جس سے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >