فیصل آباد : کمسن بچیوں سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا امام مسجد گرفتار

چند روز قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک امام مسجد احاطہ مسجد میں کمسن بچیوں سے بدفعلی کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آئی تو پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ ویڈیو فیصل آباد کے نواحی علاقے چک59 ج ب کی ایک مقامی مسجد کی ہے۔

پولیس تحقیقات کرتے ہوئے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں پہنچی تو اہل علاقہ نے ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے کی جو کہ مقامی مسجد میں امام تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بدنامی کے ڈر سے کیس کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا۔

متاثرہ خاندان کے انکار پر ملزم کے خلاف پولیس انسپکٹر عبدالحمید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں 376،511 اور 295 کی دفعات لگائی گئیں۔ ان دفعات کے تحت ملزم ریپ (جنسی زیادتی) مسجد کا تقدس پامال کرنے جیسے جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے کیس سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ خاندان اگر کارروائی نہیں کرنا چاہتا تو کوئی بات نہیں پولیس اپنی مدعیت میں کیس کو میرٹ پر آگے بڑھائے گی اور کوشش ہو گی کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

  • کہاں ہے میری مرضی والے؟ آجاو دیکھو مولوی بھڑیے کو جس نے دین اسلام کا لباس پہنا ہے جو اندر سے تم لوگوں جیسا تھا پھر تمہارے مالک ابلس کی پیروی کرتے ہوئے یہ کام کیا، اور پھر ویسٹرن میڈیا تم لوگوں کو استعمال کرسکے،۔۔۔

  • Its very common for molvis doing this. Parents should not send their kids to mosque. They should teach their kids at home.If, they can not, then wait for school to start teahing quran.

  • Kids should read Koran themselves in Urdu. My Pakistan friend was sexually abused by a tutor for her FA in her own home. She told her mum who called her a liar. Molvis were promoted by General Zia to cover up his crimes. Before Zia azaan was not allowed by megaphones. Now no one can sleep in Pakistan thanks to 5 or 6 azaans at 5am.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >