انار کیوں توڑا؟زمیندار کا 7 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

شجاع آباد: باغ سے انار کیوں توڑا؟زمیندار کا 7 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بااثر زمیندار نے7سالہ بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے نوشاہ میں 7 سالہ سانول نامی بچے نے باغ سے اجازت کے بغیر انار توڑا تو زمیندار اور اسکے ساتھیوں نے اُسے پکڑ کر رسیوں سے باندھ دیا ، اسے نہ صرف بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کیا۔

ملزمان نے بچے کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ مالک نے بیٹے کو پانچ گھنٹے سے زائد رسیوں سے باندھ کر رکھا اور تین ہزار روپے لے کر چھوڑا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جس کی ویڈیو آج وائرل ہوئی تو متاثرہ بچے کی فیملی سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس نے شکایت درج کر کے کارروائی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>