ہسپتالوں، تعلیمی اور فلاحی اداروں سے نوازشریف کا نام ہٹانےکی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ ۔۔ پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اور فلاحی اداروں سے نوازشریف کا نام ہٹانےکی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے ہسپتالوں، تعلیمی اور رفاحی اداروں سے نواز شریف کا نام ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر نمٹادی۔

درخواست مقامی شہری رضا نے تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہائیکورٹ آفس نے اعتراض کیا کہ عدالتی چھٹیوں کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت ہوسکتی ہے۔ درخواست ہنگامی نوعیت کی نہیں ہے اس لیے عدالتی چھٹیوں میں اس پر سماعت نہیں ہوسکتی۔

مقامی شہری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا نوازشریف کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ، عدالتی اشتہاری اور نااہل ہیں جبکہ نواز شریف نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بات اور ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو گالی دینے والے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر سے بھی ملاقات کی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>