آزادکشمیر: تحریک انصاف ٹیکنوکریٹ، علمامشائخ، اوورسیز کی سیٹوں پر بھی کامیاب

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریکِ انصاف نے کامیابی سمیٹ لی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا، تحریک انصاف تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کے رفیق نیئر نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی 14 نے ووٹ حاصل کئے

جبکہ علما ومشائخ کی نشست پر تحریک انصاف کے پیر محمد مظہر سعید 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل مسلم لیگ ن کےصاحبزادہ سلیم تھے جنہوں نے 13ووٹ حاصل کئے۔

اوورسیز کی مخصوص سیٹ پر تحریک انصاف کے محمد اقبال نے 27ووٹ لےکر کامیابی سمیٹی، انکے مدمقابل امیدوار پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود تھے جنہوں نے 14 ووٹ لیے

جس کے بعد آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 32 ہو گئی۔ پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس طرح آزادکشمیر اسمبلی کا ایوان مکمل ہوگیا ہے، ایوان مکمل ہونے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا جس کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر کا الیکشن ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے دو نشستوں پر کامیاب ہونیوالے چوہدری یاسین کو ایک سیٹ چھوڑنی پڑے گی۔

گزشتہ روز خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں ، پی ٹی آئی کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی کامیاب، پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ نون کی نثاراں عباسی بھی منتخب ہوچکی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>