ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر مزید اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

پاکستان میں جولائی کے مہینے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک میں مہنگائی کی شرح مزید اوپر چلی گئی ہے۔

خبررساں ادارے نے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار پر ایک رپورٹ مرتب کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 1اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شرح8 اعشاریہ 4 فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح8اعشاریہ 7 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 8 فیصد ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کی شرح میں 1اعشاریہ 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی کے مہینے میں پیٹرول8اعشاریہ51فیصد ،ڈیزل5اعشاریہ32 فیصد جبکہ چینی 4اعشاریہ33فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں سبزیاں 5اعشاریہ16فیصد، آلو12اعشاریہ 66 فیصد، پیاز47اعشاریہ62 فیصدٹماٹر101اعشاریہ63 فیصد، ویجی ٹیبل گھی3اعشاریہ16فیصد مہنگا ہوا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>