ایگزون نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے الزامات مسترد کردیئے

 ایگزون نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے الزامات مسترد کردیئے

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کہا کہنا ہے کہ ایگزون موبل نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میرے ایگزون موبل کو شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے، جوابی خط وزیراعظم عمران خان آفس کو بھی ارسال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزون موبل نے نہ صرف شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے من گھڑت الزامات کو مسترد کیا ہے بلکہ انہوں نے اس حماقت پر شکایت بھی درج کروائی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایگزون موبل نے موقف اپنایا ہے کہ حقائق سے منافی ایسے الزامات ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جوابی خط کو وزیراعظم آفس کو بھجوا کر لیگی رہنماؤں کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تحقیق کی درخواست بھی کی ہے، لیگی رہنماؤں نے پاکستان کا چہرہ مسخ کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان سے پوچھا جائے۔

علی زیدی نے لیگی رہنماؤں پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ان کے اکاؤنٹس میں434 ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا سراغ لگایا ہے، اب سمجھ آرہا ہے کہ ان دونوں نے کیوں پاکستان کی ساکھ پر حملہ کیا، ان کے سارے حربے اپنے آقاؤں کو بچانے کیلئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>