شادی شدہ جوڑے کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

شادی شدہ جوڑے کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

راولپنڈی پولیس نے شادی شدہ جوڑے کی نجی زندگی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں پیش آیا جہاں ایک گروہ نے محلے میں مقیم شادی شدہ جوڑے کے گھر کی بیرونی دیوار میں موجود روشن دان سے میاں بیوی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

متاثرہ شخص نے راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں شکایت درج کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ میں اور میری بیوی گھر میں موجود تھے کہ 8 افراد دیوار پھلانگ کے ہمارے گھر میں گھس آئے اور انہوں نے مجھ سے اور میری بیوی سے بدتمیزی شروع کردی۔

درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے کہا کہ ہمارے پاس تمہاری ویڈیوز موجود ہیں اگر تم نے ذرا بھی ہوشیاری دکھائی تو ہم تمہیں بدنام کردیں گے، پولیس نے مقدمے میں نامزد 4 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے 7 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتارملزم ہاشم یونیورسٹی کا طالب علم ہے پولیس نے اس کا موبائل قبضے میں لے کر فرانزک کیلئے بھجوادیا ہے۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا تھا کہ جس گھر میں وہ رہائش پزیر ہے وہ اس نے 10 روز پہلے ہی حاصل کیا ہے، اس سے قبل یہ مکان ایک گودام کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >