سعودی جیلوں سے رہائی پانے والےمزید 28 قیدی وطن پہنچ گئے،وزیراعظم کے مشکور

وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لائیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں قید و بند کی صعو بتیں جھیلنے والے 28 پاکستانی رہائی ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ جہاں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

رہائی پانے والوں میں 19 قیدی سرکاری اخراجات پر لاہور پہنچے جبکہ سرکاری اخراجات پر پاکستان آنے والے قیدیوں کے علاوہ 9 قیدی ذاتی سفری خرچ پر لاہور پہنچے۔

خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی تھی جو معمولی جرائم میں ملوث تھے۔

رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کے لیے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔حکومت خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >