وزیراعظم ہاؤس سے اب کیسے آمدن حاصل کی جائے گی ؟

تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں اب فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں آج منظوری دے گی۔ جس کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں مقامی، بین الاقوامی فوڈ، ثقافتی، فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہوسکیں گی۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائشیں کرائی جا سکیں گی۔ اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے۔

پرائم منسٹر ہاؤس کے تجارتی استعمال کیلئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں جو سیکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

اس کے علاوہ صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار بھی وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >