آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو2ارب سے زائد ڈالرز ملنے کا امکان 

آئی ایم ایف پاکستان کو دو ارب اسی کروڑ ڈالر کی امدادی رقم فراہم کرے گا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے.

اس اعلان کے تحت پاکستان کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز مل سکتے ہیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے،رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے فنڈ میں اضافے کا فیصلہ کورونا وبا پر کنٹرول کرنے کیلئے کیا ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس  کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا،ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیئے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تمام ممبر ممالک کو فنڈنگ کی رقم 23 اگست سے دستیاب ہو سکے گی،ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر کی سبسڈی کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے، لائف لائن صارفین کا سلیب 50 سے بڑھاکر 100 یونٹ اور 301 سے 700 یونٹ کے سلیب کو 4 سلیبز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن نے درخواست نیپرا میں دائر کردی جس کی سماعت 9 اگست کو ہوگی،حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق کو سبسڈی دینا چاہتی ہے اور الیکٹرک وہیکل سے متعلق بھی سبسڈی کا پلان ہے ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>