جھوٹے الزامات،امریکی کمپنی کا شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے خلاف حکومت کو خط

جھوٹے الزامات،امریکی کمپنی کا شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے خلاف حکومت کو خط

امریکی کمپنی ایگزون موبل نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کے قطر کے نائب صدر، ایل این جی مارکیٹنگ نے وزارت بحری امور کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے اپنی ٹوئٹر پر خط پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقائق سے منافی ایسے الزامات ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جوابی خط کو وزیراعظم آفس کو بھجوا کر لیگی رہنماؤں کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تحقیق کی درخواست بھی کی ہے۔

ایگزون موبل نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >