بینگن اور کریلا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ سبزیاں،گیلپ سروے

بینگن اور کریلا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ سبزیاں،گیلپ سروے

پاکستان کے زیادہ تر لوگ کھانے میں گوشت کھانے کے شوقین ہیں جبکہ ان لوگوں کی تعداد کافی کم ہے جنہیں سبزیاں اور دالیں کھانے کا شوق ہے۔

پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت سبزیاں کھانے کا رجحان زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود سبزی کھانے والے افراد کچھ سبزیاں کھانا ناپسند کرتے ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق بینگن اور کریلا سب سے زیادہ ناپسندیدہ سبزیاں ہیں۔

گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اعدادوشمار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سروے میں جواب دہندگان میں سے سات فیصد نے بینگن کو ناپسند کیا ،جبکہ کریلا اور بھنڈی کو پانچ، پانچ فیصد لوگوں نے ناپسندیدہ قرار دیا۔

بلال گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ معمر افراد سبزیاں زیادہ کھاتے ہیں ان کے مقابلے میں نوجوان افراد گوشت اور جنک فوڈ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • Bengan I can understand which is good for nothing except producing gas, but Karella is such a healthy vegetable, the best purifies of blood, why people don’t use this ? it is unfortunate.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >