سفیر کی بیٹی پر مبینہ تشددواغوا کا معاملہ،افغان وفد کی آئی جی اسلام آبادسے ملاقات

سفیر کی بیٹی پر مبینہ تشددواغوا کا معاملہ،افغان وفد کی آئی جی اسلام آبادسے ملاقات

گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا و تشدد کے واقعہ کے بعد افغان وفد نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان ڈی جی سیکیورٹیز اینڈ بارڈر افیئرز حسن فیضی کی سربراہی میں افغان وفد نےاسلام آباد دورہ کیا اور سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی، افغان وفد میں انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے 2 اہلکار بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملاقات وزارت خارجہ کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد نے افغان وفد کو واقعہ کی اب تک کی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد کل معاملے کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات کرے گا اور تفتیش کے حوالے سے مزید آگاہی حاصل کرے گا۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی پر مبینہ تشدد و اغوا کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرداخلہ کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >