متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے یو اے ای آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت کے مطابق جن افراد کی مکمل ویکسی نیشن کو 2 ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے یو اے ای رہائشی ویزہ کا حامل پاکستانی شہری 5 اگست سے یو اے ای جاسکیں گے۔

یو اے ای حکومت نے بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے الگ ٹرانزٹ قائم کردیا ہے، جبکہ ان ممالک کے مسافروں کیلئے ٹرانزٹ لاؤنج بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات آنے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کی پی سی آر جمع کرانی ہو گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی لے جانے کی ضرورت ہوگی تاہم اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یواے ای نے چند ماہ قبل کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جنوبی ایشیا اور افریقا کے بعض ممالک سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک سے دبئی کی فلائٹس بڑھتے کورونا کیسز کے باعث معطل تھیں تاہم اب کورونا کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی اور ویکسین لگوانے والے کو 14 دن گزر چکے ہوں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>