ایف آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی، ہراسانی و فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی، ہراسانی اور فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

سائبر کرائم سندھ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے بتایا کہ کارروائیاں کراچی، سکھر، حیدرآباد میں کی گئیں، 3 ملزمان کو کراچی، 2کو حیدرآباد اور ملتان سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ کراچی سے گرفتار کیے گئے ملزمان چائلڈ پورنوگرافی، جنسی جرائم و فراڈ کی وارداتوں میں ملوث تھے، حیدرآباد سے گرفتار ملزمان پر ذاتی تصاویر وائرل کرنے، ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائبر کرائم سرکل سکھر نے ملتان سے سوشل میڈیا پر عریاں تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا، تمام ملزمان سے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں اور انہیں فرانزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>