پاکپتن سے لاپتا چار بہنیں لاہور سے مل گئیں ، بچیاں گھر سے کیوں چلی گئیں تھیں ؟

لاہور پولیس نے عارف والا کےعلاقے شاہوڑکوٹ بہاول کی رہائشی 4 بچیوں کو ڈھونڈ لیا،پولیس افسران کا کہنا ہےکہ چاروں بچیاں یکم اگست کو اپنے چچاکے ڈر سے گھر سے بھاگ کر لاہور آگئیں تھیں،ایس ایس پی انویسی گیشن عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ لڑکیاں والدین سے جھگڑے کے بعد گھر سے نکلی تھیں، بچیوں کے لاپتا ہونے کا مقدمہ پاکپتن میں درج کیا گیا تھا۔

لڑکیوں میں 18سالہ انعم، 15سالہ مہوش،12سالہ ثنا، اور 9سالہ طیبہ شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے جلد بازیاب کروانےکاحکم دیا تھا، پولیس کاکہنا ہے کہ چاروں بچیاں پولیس کی حفاظت میں ہیں اور جلد ورثا تک پہنچایاجائے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں بچیوں کو ڈھونڈ نکالا،پولیس کو بیان میں بچیوں نے بتایا کہ وہ چچا کے ڈر اور خوف سے گھر چھوڑ کر لاہور آگئی تھیں۔

دوسری جانب لاہور میں ہنجروال سے لاپتا ہونے والی چاروں بچیاں ساہیوال سے مل گئی ہیں،چاروں بچیاں تیس جولائی کولاپتا ہوئی تھیں،پولیس کے مطابق بچیاں اپنےکسی عزیزکےگھر میں رہ رہی تھیں،پولیس بچیوں کو لینے ساہیوال روانہ ہوگئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >