ساہیوال :15 شادیاں کرنے اور لڑکیوں کی زندگی خراب کرنے والا فراڈیا بے نقاب

پنجاب کے شہر ساہیوال کا فراڈیا شادیاں کر کے سسرالیوں کو لوٹنے کا ماہر نکلا، پندرہویں شادی نے بھانڈا پھوڑ دیا،بیوی نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی اور معاملہ سامنے آگیا، جس پر شادی کرنے والا فراڈیا تو فرار ہوگیا، بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے گزشتہ روز ملزم کے بیٹے کے خلاف اس کی 15ویں بیوی کی شکایات پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا،مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ساہیوال کا شہری سفید پوش خاندانوں میں شادی کرکے خواتین کو بلیک میل کرکے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی ہتھیانے کا ماہر تھا،معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کی اور مرکزی مفرور ملزم فیصل حسن کے بیٹے کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فیصل حسن نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کرکے ان سے رقم زیورات ہتھیا کر طلاق دے دی تھی۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم کے ساتھ اس کی پہلی بیوی اور بیٹا عبدالاحد بھی شامل ہیں، ملزم فیصل حسن خود کو کنوارہ یا طلاق یافتہ ظاہر کرکے درجن سے زائد لڑکیوں سے شادی کرکے ان کی زندگیاں برباد کرچکا ہے،ملزم کے خلاف لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، راولپنڈی اور ساہیوال میں ایف آئی آر درج ہیں، اور متعدد تھانوں کا اشتہاری بھی ہے۔

  • اس حرامزادے کی ساری جائیداد بیچ کر ان لڑکیوں میں بانٹ دی جاے اور اسے ساری عمر کیلئے جیل کی لیٹرینیں صاف کرنے کی ڈیوٹی پر لگا دیا جاے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >