سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوگئے

سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار لطیف اکبر کو 14 ووٹ ملے۔

اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا۔

اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں ، عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا جو جموں کشمیر پیپلزپارٹی (جے کے پی پی) کے امیدوار نے ڈالا۔

عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوار انوارالحق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >