نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ میرا جہانگیر خان ترین گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، جہانگیر ترین نے اپنے کیس کے لئے مجھے استعمال کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اعلی قیادت کا مشکور ہوں جس نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا ، چوہدری پرویز الہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لئے ایک مضبوط سٹینڈ لیا۔

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، جہانگیرترین کو شرم آنی چاہئے کہ اس نے میری بیماری کے دوران فون کرکے بھی نہیں پوچھا اور نہ ہی میرے بچوں سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین جیسا بندہ کسی کا ساتھ نہیں دے سکتا، اس سارے معاملے پر بہت سے منافق لوگوں کے چہرے سامنے آ گئے ہیں۔ہ میرا ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے اور رہے گا

نذیر چوہان نے کہا کہ شہزاد اکبر نے میرے بیمار ہونے پر سب سے پہلے کال کی اور میرا حال پوچھا، شہزاد اکبر سے میں نے واضع طور پر معافی مانگی شہزاد اکبر اور ان کی فیملی سے شرمندہ ہوں، میں شہزاد اکبر کی دل آزاری کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں۔

اس سے قبل آج صبح سائبر کرائم کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی تھی اور نذیرچوہان کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ نذیر چوہان 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد ان کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے اور نذیرچوہان کو رہائی مل گئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >