لاہور: دوسری بیوی نے اپنا نام بدل کر شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ کرا دیا

لاہور: دوسری بیوی نے اپنا نام بدل کر شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ دوسری بیوی نے اپنا نام بدل کر شوہر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا

جس پر لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

درخواست گزار عابد حسین کے وکیل میاں داؤد نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف ان کی دوسری بیوی نے لڑائی جھگڑے پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے جو کہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

وکیل کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ درخواست گزار نے گلناز بی بی سے دوسری شادی کی جو رجسٹرڈ بھی ہے، دوسری شادی میں سےایک 2 سالہ بیٹی معصومہ زہرہ بھی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تو بیوی نے اپنا نام گلناز سے بدل کر سونیا رکھ لیا اور اپنے شوہر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش اور مدعیہ پر جرح کے دوران بیانات اور ثبوتوں میں واضح تضادات سامنے آئے، لہٰذا یہ عدالت درخواست گزار کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ سنانے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

دوسری جانب مدعیہ کے مطابق جب وہ 5 سال کی تھی تو ملزم اسے داتادربار سے اغوا کرکے گھر لے گیا۔ جب اس کی عمر 20 سال ہوئی تو ملزم اس کی شادی کروانے کے لیے کشمیر جانے کے بہانے اپنے گھر سے لے گیا، اور ایک جگہ قید کر کے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے اس کی بیٹی بھی پیدا ہوئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>