چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال،ایف آئی اے نےپی پی کے15رہنماؤں کو طلب کرلیا

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال،ایف آئی اے نےپی پی کے15رہنماؤں کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پیپلزپارٹی کے 2صوبائی وزراء، 8 اراکین اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا تقریر کے معاملے پر گرفتار ملزم کے موبائل فون سے پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے معاملے کی تحقیقات کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی کو طلب کیا گیا ہے، ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی جن میں ناز بلوچ، شہلا رضا، نفیسہ شاہ، قادر مندوخیل، قادر پٹیل اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں انہیں بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ان افراد کے علاوہ پیپلزپارٹی کے 7 عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے، تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو ایف آئی اے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >