نذیر چوہان کی علیحدگی پر جہانگیر ترین گروپ کا ردعمل آ گیا

نذیر چوہان کی جہانگیر ترین گروپ سے عیلحدگی پر راجہ ریاض کا ردعمل

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ناراض اراکین پر مشتمل گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے جس پر تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان جہانگیر خان ترین گروپ کا حصہ تھے تاہم آج ان کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے کیس کے لئے مجھے استعمال کیا۔

نذیر چوہان کے اس بیان پر جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے اپنا موقف پیش کیا ہے اور نذیر چوہان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان اپنی مرضی سے گروپ میں آئے تھے ہم انہیں زبردستی نہیں لائے تھے، نذیر چوہان فیڈر میں دودھ نہیں پیتے کہ ہم اسے گمراہ کرسکتے ہیں، جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو وہ گروپ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھاکہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے، نذیر چوہان جذباتی آدمی ہیں ، ہر وقت جذبات میں رہتے تھے، گروپ کے اجلاسوں میں بھی آگے بڑھنے کے لئے بڑے بڑے مشورے دیتے تھے۔

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہاتھا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم سب جہانگیرترین قیادت میں متحد ہیں۔

واضح رہے کہ نذی چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، جہانگیرترین کو شرم آنی چاہئے کہ اس نے میری بیماری کے دوران فون کرکے بھی نہیں پوچھا اور نہ ہی میرے بچوں سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

نذیر چوہان نے مزید کہا تھا کہ  اعلی قیادت کا مشکور ہوں جس نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا ، چوہدری پرویز الہی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لئے ایک مضبوط سٹینڈ لیا،جہانگیر ترین جیسا بندہ کسی کا ساتھ نہیں دے سکتا، اس سارے معاملے پر بہت سے منافق لوگوں کے چہرے سامنے آ گئے ہیں۔ میرا ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے اور رہے گا۔

نذیر چوہان نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نے میرے بیمار ہونے پر سب سے پہلے کال کی اور میرا حال پوچھا، شہزاد اکبر سے میں نے واضح طور پر معافی مانگی شہزاد اکبر اور ان کی فیملی سے شرمندہ ہوں، میں شہزاد اکبر کی دل آزاری کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >