انتظامیہ کی کارروائی، شاہد آفریدی کے گھر سے تمام جنگلی جانور ہٹادیئے

انتظامیہ کی کارروائی، شاہد آفریدی کے گھر سے تمام جنگلی جانور ہٹادیئے

کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے متعدد شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی رہائش گاہ پر رکھے گئے جنگلی جانور ہٹادیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے میں رہائش پزیر شاہد خان آفریدی کی رہائش گاہ پر رکھے گئے جنگلی جانوروں سے متعلق ڈی ایچ اے انتظامیہ کو متعدد شکایات موصول ہوچکی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے آج انتظامیہ نے شاہد آفریدی کی رہائش گاہ سے جنگلی جانوروں کو ہٹا کر ایک پرائیویٹ فارم ہاؤس میں منتقل کردیا ہے۔

یادرہے کہ 2018 میں شاہد آفریدی اس وقت شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے جب انہوں نے اپنی بیٹی کی ایک بندھے ہوئے شیر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ، تصویر شاہد آفریدی کے گھر کی تھی جس میں ان کی چھوٹی بیٹی پنجرے میں قید شیر کے سامنے پوز بنا کر کھڑی دکھائی دے رہی تھیں۔

انتظامیہ کی کارروائی، شاہد آفریدی کے گھر سے تمام جنگلی جانور ہٹادیئے

انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور جانوروں کا خیال رکھنے کے حوالے سے ایک پیغام دیا ان کی یہ پوسٹ تنقید کی زد میں آگئی تھی۔

انتظامیہ کی کارروائی، شاہد آفریدی کے گھر سے تمام جنگلی جانور ہٹادیئے

شاہد آفریدی نے اس دوران ایک اور تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ ہرن کے بچے کو فیڈر سے دودھ پلاتے نظر آرہے تھے۔

  • Shahid Afridi is an overrated Cricketer.
    This shameless guy always humilates himself & Pakistan with his disgraceful activities or remarks.
    Who can forget his hamulating presence in Indian IPL auction.

  • انصاف تو اس وقت ہوتا جب وڈیروں، گجروں، سپاریوں، ملکوں، شریفوں، ، ساجے اور ماجے کے ڈیروں سے بھی جانور اٹھواے جاتے۔
    خیر جنگل کا قانون ہے ہمارے ملک میں۔

  • Afridi ke aik khaami, k ye apne status se bhurh ker bari bari batein aur herkatein karne ke koshish karta hai, dekha jaey to ye sirf aik ordinary cricketer raha hai, iss se kaafi behtar to Abdul Razzaq tha, jisse hum ne waste ker dia.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >