سندھ کابینہ میں ردوبدل، بڑے نام ناصر حسین شاہ و سعید غنی کابینہ سے خارج ؟

سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، سعید غنی اور ناصر شاہ سے محکمے واپس لیے جانے اور تین نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے وزراء ، 2 مشیروں اور پانچ سے زائد معاونین خصوصی کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل ان سے حلف لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارت تعلیم اور ناصر حسین شاہ سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے ، نثار کھوڑو، ہری رام کشوری لعل، سہیل انور سیال سے بھی وزارت کے قلمدان واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

سردار شاہ کو دوبارہ وزیر تعلیم، جام خان شورو ایرگیشن اورضیا عباس کو ورکس اینڈسروس اور ساجد جوکھیو کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا قلمدان سونپا جائے گا، منظور وسان کو مشیر زراعت، ریاض شاہ شیرانی کووزیراعلی کا مشیر بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ قاسم نوید قمر کو معاون خصوصی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، تنزیلہ قمبرانی کو معاون خصوصی برائے آئی ٹی، اسماعیل راہو کو ماحولیات اور یونیورسٹی بورڈ ، تیمور تالپور سے آئی ٹی کا محکمہ واپس لے کر انہیں جنگلات کا محکمہ سونپا جائے گا۔

ان کے علاوہ لیاقت آسکانی، ارباب لطف اللہ، خان مہر کو بھی وزیراعلی مراد علی شاہ کے معاون خصوصی مقرر کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >