کونسے ہندسے وزیراعظم کیلئے خوش بختی کی علامت ہیں؟ ماہرعلم نجوم کا تبصرہ

سما ٹی وی کے پروگرام 7 سے8 میں ایک ماہر علم نجوم کنعان چودھری نے بتایا کہ انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت کے لیے 7 کا ہندسہ لکی ہے اسی لیے انہوں نے سینیٹ میں7 ووٹوں کے مسترد ہونے سے کامیابی حاصل کی۔

یہی نہیں ان کا کہنا تھا کہ 13 اور 18 کا ہندسہ اس وقت لکی تھا جسے انہوں نے بڑی سختی سے فالو کیا ہے اور بالکل اسی طرح "ع” کے حرف کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ ان کی حکومت کیلئے یہ حرف کافی حد تک خوش قسمتی کا باعث رہا ہے۔

ماہر علم نجوم نے مزید کہا کہ عمران خان 22 رنز سے ورلڈ کپ جیتے تھے جسے جمع کیا جائے تو عدد 4 بنتا ہے اسی طرح وہ ملک کے 22ویں وزیراعظم بنے اسے بھی جمع کیا جائے تو 4 کا ہندسہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن بھی 25 کو ہوا تھا اس کا مجموعہ 7 ہے اسی طرح 25 جولائی 2021 کو آزاد کشمیر کا الیکشن ہوا اس تاریخ کو بھی جمع کرنے سے 7 کا عدد نکلتا ہے۔

کنعان نے دعویٰ کیا کہ 2020 میں جب حکومت مخالف تحاریک چل رہی تھیں انہوں نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ 2020 کو بھی جمع کرنے سے 4 آتا ہے اس لیے اس سال کے دوران عمران خان کی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہوسکتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >