برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا،آن لائن پٹیشن پر ہزاروں افراد کے دستخط

برطانیہ کی جانب سے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکلانے کے بعد پاکستان کو بھی اس فہرست سے نکلانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، اس حوالے سے آن لائن پٹیشن پر اب تک 58 ہزا رسے زائد افراد نے دستخط کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پٹیشن پارلیمنٹ یوکے کی ویب سائٹ پر پاکستانی شہریوں کو برطانیہ کی جانب سے ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندیاں عائد کرنے کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی جس پر دنیا بھر سے لوگوں نے دستخط کرنا شروع کردیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 58 ہزار سے زائد افراد نے اس قرار دار کے حق میں دستخط کردیئے ہیں، ایک لاکھ صارفین کے دستخط کے بعد اس معاملے کو برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے گا۔

آن لائن پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے ہزاروں لوگ مالی وسائل کی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور برطانیہ نہیں آپارہے، پاکستان سے برطانیہ کی براہ راست پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ہزاروں لوگ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اس پٹیشن کو ٹویٹر پر شیئربھی کیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے مگر پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں کورونا وائرس کی بہتر صورتحال کے باوجود اس فہرست میں برقرار رکھا ہے۔

  • Allah ka Pakistan per khas karam hai kay is tarah ki pabandian lagee huwi hain. The restriction is on leisure travel and in the current circumstances this is a blessing. India on the other hand and UK for this matter will have to pay for the consequences of easing the travel restrictions.

  • It’s all about politics, India is a big economy and UK for sure want a good deal with India. Also, their lobby is bit strong on the other side Pakistani lobby is not strong enough as compare to India. UK already vaccinated more than 73.5 % adult population so herd immunity target will achieve once 80 % population will be vaccinated that’s why they have relaxed all covid restriction already last month

  • ایسی نالائق حکومت پہلی بار دیکھی ہے کہ انگلینڈ جہاں دو ملین پاکستانی ہیں وہاں انڈینز کو وی آی پی اور پاکستانیوں کو تیسرے درجے کے شہری سمجھا جارہا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >