وزیر اعظم کا نوٹس : رحیم یار خان مندر پر حملے کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری

رحیم یار خان میں گزشتہ روز شرپسندوں کی جانب سے حملے کے بعد مندر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشہوانی نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھونگ میں شرپسندوں کی جانب سے مندر میں توڑپھوڑ کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ مندر کی اصل حالت میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے- علاقے میں رینجرز اور پولیس کے دستے بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں واقع گھنیش مندر پر شرپسند عناصر کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد لاٹھیوں سے مندر میں توڑ پھوڑ کرتے اور نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر حکومتی اراکان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>