نور مقدم کی بہن کی جذباتی پوسٹ وائرل ‘ہر سانس پر تمہاری یاد آتی ہے’

گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نورمقدم کا بیہمانہ قتل نے پورے ملک کو ہی دل گرفتہ کر دیا تھا ۔
گزشتہ روز نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھی گئی عبارت نے دونوں بہنوں کے پیار کی صحیح الفاظ میں ترجمانی کی ،

سارہ مقدم نے اپنی پوسٹ میں نور مقدم کے ساتھ لی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ نورا! میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں اور یہ نہیں جانتی کہ تمہارے بغیر یہ زندگی کس طرح گزرے گی۔ میں اپنی ہر آنے والی سانس کے ساتھ تمہیں یاد کرتی ہوں۔ اس سال تمہاری برتھ ڈے کے لیے بھی کتنے منصوبے بنا رکھے تھے۔

نور مقدم کی بہن نے مزید لکھا کہ انہیں اپنی بہن کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں لگتی کیونکہ نہ تو اب وہ کوئی سالگرہ اس کے ساتھ منا سکے گی نہ ہی کوئی عید اور باقی زندگی بھی اس کے بغیر گزارنے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

سارہ مقدم نے بہن کی بخشش کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو دوبارہ ایک بار پھر جنت میں ایک خاندان کی طرح اکٹھا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ نور کو انصاف لازمی ملے گا کیونکہ ساری دنیا اس کے ساتھ ہے۔

آج صبح ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورت نے نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

جج نے اپنے تحریری فیصلے میں قاتل ظاہر جعفر کے والدین کو شریک جرم قرار دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ملزمان یعنی ذاکر جعفراورعصمت آدم جی اپنے بیٹے کو نورمقدم کو قتل کرنے میں سہولت کار بنے۔ ملزم زاکر جعفر نے پولیس کو آگاہ کرنے کی بجائے ری ہیبلٹی ٹیشن سینٹر کے عملے کو بھیجا، ملزمان نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ لہذا ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔

  • Ameen: lekin jantiy ho behan ko waqt per us shakhs sey door rakhney mey tomhara bhi haath tha- kiya yeh bohat mushkil tha- thumahra bap aor man behan ki tarbiyet keliye time na dhoond sakey- tum ney hi sochna tha- behan ko kuttey sey bacha leyti


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >