وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی پرزور مذمت کردی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رحیم یار خان میں بھونگ کے مقام پر واقع مندر پر کل ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی آئی جی پنجاب کو ذمہ داران کو گرفتارکرنے ،پولیس کی جانب سے کسی بھی غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دے چکا ہوں۔
میں رحیم یار خان میں بھونگ کے مقام پر واقع گھنیش مندر پر کل کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں پہلے ہی آئی جی پنجاب کو ذمہ داروں کی گرفتاری یقینی بنانے اور پولیس کیجانب سے کسی غفلت پرسخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دے چکا ہوں۔ حکومت مندر بھی بحال کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2021
وزیراعظم عمران خان نے مندر کی دوبارہ تعمیر کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مندر کو بھی بحال کروائے گی۔
قبل ازیں وزیراعلی عثمان بزدار نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر، آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مندر میں توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت ہر قیمت پر یہ یقنی بنائے گی۔