بینظیر انکم سپورٹ میں پروگرام غبن ، 4 ججز نے بھی لاکھوں روپے لئے ، بڑا انکشاف

انسان کا ضمیر مر جائے تو پھر کیا صدقہ کیا خیرات، جی ہاں ایسا ہی کچھ ہوا ہے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں،جس میں صدقہ چوری ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ہے،آڈیٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیاں منظر عام پر لے آئے،اور اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 2019-20 میں غیر مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 20 کے 55 ہزار 383 سرکا ری ملازمین، پینشرز اور ان کے خاندان باقاعدگی سے رقوم وصول کرتے رہے،سرکاری ملازمین اور انے خاندان نے6ارب،80کروڑ روپے کی صدقہ خوری کی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ انصاف دینے والے ججز بھی صدقہ خوری میں ملوث ہیں،چار ججزنے براہ راست خود مجموعی طور پر 6 لاکھ، 90 ہزار روپے پروگرام کے تحت کھائے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے8 افسران نے اپنے اور خاندان کے نام پر 8 لاکھ 31 ہز ار، گریڈ 19 کے 61 افسران نے74 لاکھ، گریڈ 18 کے 83 افسران نے 1 کروڑ سے زائد رقوم بٹوری ہے،کرپشن میں اس بار بھی سندھ بازی لے گیا، سب سے زیادہ سندھ کے 56 ہز ار ملازمین نے پروگرام کے تحت کی صدقے کی رقم کھائی، اور 6ارب،74کروڑ روپے حاصل کئے۔

پروگرام انتظامیہ بھی صدقہ خور سرکاری ملازمین کو کنٹرول نہ کرسکی،مستحقین کے پیسے کھانے والے ملازمین سے اب تک رقم واپس نہیں لی جاسکی ہے،اتنا سارا پیسہ کھانے والے افسران سے صرف 9 لاکھ کی ریکوری کی گئی ہے،آڈیٹر جنرل نے انتظامیہ کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت کھائی گئی رقم سرکاری ملازمین سے جلد واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

  • jub tuk saza nahi miley gi is tarha kay kaam nahi ruk saktey, jinho ne ye kia hay sub ko ghar bhej do inshallah sub theek ho jay ga. mager na aaj tuk kisi ne kia hay na koi karey, or is ko hi na-ahali kahtey hain

  • بہت سے لوگوں نے تو پیسے واپس کرنے سے یہ کہکر انکار کر دیا ہے کہ اگر اس میں کچھ
    غلط یا غیر قانونی ہوتا تو کیا جج صاحبان یہ پیسہ لیتے؟

  • اس خبر کو پڑھ کر کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔
    پاکستان میں جج، جزنیل، سیاستدان اور بیورو کریٹ، سب برابر کے چور ہیں

  • ہر روز یہ کرپشن والی باتیں سن سن کر کان پک گئے مگر تمام چور آزادی سے مزے لے لے کر عیش کر رہے ہیں .. بس کرو یہ ہر روز کی چوں چوں .====== کچھ نہیں ہو گا .===.==== = اگر نام لینے کی ہمت نہیں تو بکواس بند ہی کر دو === ====== جہالت زندہ باد


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >