اقوام متحدہ کے 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کےتحت افغانستان میں خوراک کی ترسیل کے لئے پاکستان کی معاونت جاری ہے، 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے 6 خصوصی طیارے اور 2ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر پشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کے لیے آپریٹ ہوں گے جبکہ طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان روانہ ہوں گے۔

اس ضمن میں کرائسزمینجمنٹ ڈویژن کی جانب سے ہیلی کاپٹر اور طیاروں سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کو خصوصی این او سی کا اجرا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ نے اپنے فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے معاونت کی درخواست کی تھی جس کو پاکستان نے منظور کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اقوام متحدہ فوڈ پروگرام، افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان کے ایئرپورٹس استعمال کرے گا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ کو آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئےنوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر پاکستان پہنچ گئے

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانا منع ہوگا، عالمی ادارہ خوراک کو فیس ادا کرنی ہوگی، کسی قسم کا اسلحہ اور کیمیکل پرواز میں نہیں جائے گا، جو امدادی سامان جائے گا اس کی تفصیلات دینی ہوگی جبکہ عالمی ادارہ خوراک کو اس آپریشن کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو افراد پر مشتمل پرواز روزانہ اسلام آباد سے کابل کے لئے روانہ ہو گی، ایم 18 ہیلی کاپٹر کے ذریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے، افغانستان میں خوراک پہنچانے کے لئے اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹ کو استعمال کیا جائے گا، کابل خوراک پہنچانے کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوگا۔

  • this nation will not learn a lesson pathetic country always begging for money and you can do whatever you want to do .shame on pakistan governments.whoever came as prime minister and president serve there masters.why pakistan always.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >