سوشل میڈیا پر بچوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم پکڑا گیا

فیس بک پر بچوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبرکرائم سیل اسلام آباد کے مطابق ملزم فیس بک کے ذریعے بچوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بناتا تھا حراساں اور بلیک میل کرتا تھا، کارروائی مزید بچوں کو لڑکوں کو ٹریپ کرنے پر کی گئی۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے بتایا کہ ایک متاثرہ لڑکے کی جانب سے رجوع کیا گیا تھا جس پر ابتدائی انکوئری کے بعد چھاپے مارے گئے، ایف آئی اے نے کوٹ مومن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کریم اعجاز نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم فیس بک اکاونٹس کے ذریعے بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بنواتا اور پھر انھیں مزید بچوں کو ٹریپ کرنے کے لیے بلیک میل کرتا،ملزم کی جانب سے ایف آئی اے کوشکایت درج کروانے والے لڑکے کو بھی دوسرے بچوں کی نازیبا ویڈیو شیئر کرکے اسکی بھی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور پھر بلیک کرتے ہوئے کہا کہ دیگربچوں کو بھی ویڈیو کال کے لیے منائے اور نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بھیجے۔

ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ ملزم کے اکاؤنٹس اور میسنجرسے بھی نازیبا ویڈیوز و تصاویر ملی ہیں، ملزم اپنے اس گھناؤنے عمل کیلئے لڑکیوں کے نام سے فیس بک آئی ڈیز بناکر تعلقات قائم کرکے بلیک میل کرتا رہاہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >