میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر،ہر گاﺅں میں نماز جنازہ پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیر
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر کورونا کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، قوم کی جانب سے اس عظیم شخص کی صحیتابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں، جبکہ ڈاکٹرعبدالقدیر کی جانب سے بھی دعا کی درخواست کردی گئی ہے۔
سینئر صحافی حامد میرنے ٹویٹر پر ایک اخباری تراشہ شیئر کیا، جس کے مطابق محسن پاکستان اور محافظ پاکستان کی جانب سے صحت یابی کی درخواست کی گئی،حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا دیکھا جاسکتا ہے کہ ”ہم سب کو رب العزت نے پیدا کیا اورہم سب کو ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اور خالق حقیقی کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کرنا ہے ۔ میں چند دنوں سے سخت بیمار ہوں ۔علاج جاری ہے ، گناہ گار ہوں ۔دعائے مغفرت کرتا رہتا ہوں۔
درخواست دعائے صحت یابی ۔۔میں نے دل و جان سے ملک و قوم کی خدمت کی جو کہا گیا اس پرعمل کیا کوئی غلط کام نہیں کیا چند دنوں سے سخت بیمار ہوں میری صحت یابی کی دعا کریں میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں اور دعائے مغفرت کریں والسلام آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان pic.twitter.com/CcGQgbFamW
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 4, 2021
تصویر میں لکھی گئی تحریر کے مطابق ڈاکٹرعبدالقدیر نے عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہ اکہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری صحتیابی کی دعا کریں میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر ہر گاﺅں ہر گلی کوچے میں آپ نے میرے لیے نماز جنازہ پڑھنا ہے ۔اور دعائے مغفرت کرنا ہے ۔ میں نے دل و جان ، خون ، پسینہ سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے جو کہا گیااس پر عمل کیا ، کوئی غلط کام نہیں کیا ، اور نہ ہی میرے محبت وطن ساتھیوں نے کوئی غلط کام کیا۔
ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا کہ میرا اللہ میرا گواہ ہے ، میں جہاں چاہتا جاتا کھرب پتی ہو جاتا ، مجھے پاکستان عزیز تھا، آپ عزیز تھے، آپ کی حفاظت و سلامتی میرا فرض تھا ، میں دسمبر 1971 کو کبھی نہ بھلا سکا،والسلام، طالب دعا، آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، (نوٹ) آپ نے محسن پاکستان ، محافظ پاکستان کے القاب سے نوازا ہے ، تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان زندہ باد“
حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین دل کھول کر اس عظیم انسان کی صحیابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کا سایہ تادیر ملک پر سلامت رکھے ،میرا نہیں خیال کہ ان سے بڑا اس وقت اس ملک کا مخلص اور محب وطن ہو۔
اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کا سایہ تادیر ملک پر سلامت رکھے ،میرا نہیں خیال کہ ان سے بڑا اس وقت اس ملک کا مخلص اور محب وطن ہو۔۔ایک وہ ہے جو دبئ کے ہسپتال میں پڑا ایڑیاں رگڑرہا ہے۔۔ہمیشہ رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے جو چھوٹے فرعونوں کو ہمارے سامنے مثال بنا کر دکھاتا رہتا ہے
— Believer (@AdnanMe53339158) September 4, 2021
پلوشہ خان نے لکھا اللہ ان پر اپنا رحم کرے۔
اللّه ان پر اپنا کرم فرماے
— Palwasha Khan (@PalwashaKhan18) September 4, 2021
عدیل گل نے دعادی کہ اللہ پاک ہمیں عبدالقدیر خان صاحب جیسے با صلاحیت لوگوں سے محروم نہ کریں۔
اللہ پاک ہمیں عبدالقدیر خان صاحب جیسے با صلاحیت لوگوں سے محروم نہ کریں ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہمیں عطا کریں ، علی گیلانی جیسی شخصیت عطا کریں اور خادم حسین رضوی جیسی قیادت نصیب فرمائیں آمین
— Adee Gill (@aadeegill124) September 4, 2021
سید علی نے بھی دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو آپکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور ملک دشمنوں کو اس ارض پاک کی مٹی بھی نصیب نہیں ہوگی۔ انشاءاللہ
اللہ نے چاہا تو آپکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور ملک دشمنوں کو اس ارض پاک کی مٹی بھی نصیب نہیں ہوگی۔ انشاءاللہ
— syed ali (@syedali66523567) September 4, 2021
دیگر صارفین کی جانب سے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کی جلد صحیتابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور پھر بعد میں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔
Never trust Hamid Mir. He must be up to something dirty.
iss haraami fouj nay kab kisi ko bakhsha hay, dallon nay Dr Qadeer ko bhi phansa diya aur woh bhi shareef aadmi tha, chup kargaya, warna agar inkay pol khol deta tou behnchodo ki maa mar jani thi.
Allaha pak sir ap ko sahat day