ٹال ٹیکس میں ہر سال اضافہ کا زمہ دار کون؟مراد سعید نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ٹال ٹیکس میں ہر سال  اضافہ کا زمہ دار کون؟مراد سعید نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

وفاقی وزیر موصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف دور میں 2 موٹرویز کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں سے معاہدے کیے گئے جو ہر سال 10 فیصد ٹال ٹیکس میں اضافہ کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ لوگ شکایات کرتے ہیں کہ ہم نے ٹال ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے، اس وقت ہماری وزارت کے نیچے 117 ٹال پلازے آتے ہیں جو نیشنل ہائی وے اور دیگر موٹرویز پر واقع ہیں، ان میں سے کسی ایک پر بھی ایک فیصد بھی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جن 2 موٹرویز ایم 2 اور ایم 9 کے ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا یہ میری وزارت کے ماتحت نہیں ہیں، 2015 میں نواز شریف کی حکومت نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ ان 2 موٹرویز پر 20 سالہ معاہدہ کیا، اس معاہدے میں پرائیویٹ کمپنی کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ہر سال ٹال ٹیکس میں 10 فیصد تک اضافہ کرسکتے ہیں ۔

مراد سعید نے کہا کہ 2015 سے 2035 تک کے اس معاہدے میں ہر سال 10 فیصد ٹال ٹیکس بڑھتا رہے گا اور ابھی بھی جو ٹال ٹیکس میں اضافے سے متعلق شکایات آرہی ہیں وہ ان 2 موٹرویز سے ہی آرہی ہیں، ہماری وزارت کے ماتحت یا این ایچ اے کے ماتحت کسی بھی ٹال پلازہ پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا پھر بھی ہم نے آمدن میں 87 ارب روپے کا اضافہ کرکے دکھایا ہے اب وہ کیسے بڑھا؟ آمدن بڑھانے کیلئے ہم نے صرف شفافیت قائم کی جس میں ایک مثال آپ کو دیتا ہوں۔

مراد سعید نے کہا کہ فیصل آباد کے قریب ایک ریسٹ ایریا تھا جسے پرویز مشرف دور میں 17 لاکھ روپے سالانہ کے حساب سے ٹھیکے پر دیا گیا تھا، پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی اسی شخص کو 17 لاکھ روپے سالانہ ٹھیکہ رہا، اس کے بعد میاں نواز شریف کے دور میں بھی اسی تناسب سے 17 لاکھ روپے سالانہ کا ٹھیکہ جاری رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت میں جب یہ ٹھیکہ ختم ہوا تو ہم سے اسی کمپنی کی جانب سے توسیع مانگی گئی ہم نے توسیع کے بجائے اوپن بڈنگ کروائی جس کے بعد یہ ریسٹ ایریا 65 لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکہ پر دیا گیا، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن کی مدد سے ہم نے آمدن میں اضافہ میں کیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>