اسلام آباد ایئرپورٹ پر حادثہ، پی آئی اے کا طیارہ گراؤنڈ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر حادثہ، پی آئی اے کا طیارہ گراؤنڈ

اسلام آباد ایئر پورٹ پر پاکستان ایئر لائنز کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

خبررسا ں ادارے کی رپورٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر پاکستان ایئر لائنز کے طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب اسے پش بیک کیا جارہا تھا، اسی دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی راڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث ٹگ ماسٹر اور طیارہ الگ ہوگئے۔

راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے طیارے کا حادثہ پیش آیا اور اس کے نوزوہیل کو شدید نقصان پہنچا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر بس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے، حادثے کے باعث اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ ہونے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے تحقیقات کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>