صحت کارڈ سے متعلق مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

صحت کارڈ سے متعلق مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ منصوبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل  پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد اسپتالوں کی جانب سے صحت کارڈ ہولڈر شہریوں کو علاج سے انکار اور سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق شکایات پاکستان سیٹیزن پورٹل پر جمع کروائی جاسکیں گی جس کیلئے سیٹیزن پورٹل پر الگ سے خصوصی کیٹیگری بھی قائم کردی گئی ہے۔

شہری سیٹیزن پورٹل پر اسپتالوں کے عملے کے رویے، علاج پر آنے والے اخراجات کی تفصیل یا غلط علاج جیسے مسائل کے حوالے سے براہ راست شکایات درج کرواسکیں گے جس پر وزیراعظم آفس کی جانب سے کارروائی بھی کی جائے گی۔

عمران خان کی ہدایات پر ڈیلوری یونٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق شہریوں کی شکایات کیلئے اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی الاٹ کردیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>