پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عثمان بزدار کی کھلی کچہری

پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عثمان بزدار کی کھلی کچہری

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے جمع ہوکر اپنے مسائل سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 15 محکموں کے سیکرٹریز، پولیس افسران اور متعلقہ حکام نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی۔

اس موقع پر معذور نوجوانوں نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیر اعلی نے معذور نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات دیں۔

کھلی کچہری میں ایک معمر خاتون نے عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کی تصویر پیش کی جبکہ ایک چھوٹی بچی اپنی والدہ کے ساتھ وزیراعلی سے ملاقات کیلئے پہنچی اور وزیراعلی کو ان کا پنسل سکیچ پیش کیا جس پر عثمان بزدار نے ان سے اظہار شفقت کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام سے ہوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا- پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>