یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نوکریوں سے برطرف

یوٹیلٹی  اسٹورز کارپوریشن  کے سینکڑوں ملازمین نوکریوں سے برطرف

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نےیوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بحال کیے گئے ملازمین کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 441 ملازمین کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ہونے والے ملازمین پر ہوگا، متعلقہ زونل آفسز کے گریڈ 13 تک جبکہ گریڈ 14یا اس سےاوپربرطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی کی جائے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن ملازمین پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا ان سے بحالی کےو قت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ریکور کیے جائیں گے تاہم تنخواہیں اور الاؤنسز کی مد میں حاصل ہونے والی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 17 اگست کو برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2020 کے تحت بحال ملازمین کے خلاف فیصلہ سنایا گیا تھا۔

اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اپنے 2ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >