بدنام زمانہ نیب کو حدود میں لانے کا وقت آگیا ہے، سلیم مانڈوی والا کی نیب کو دھمکیاں

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو پر ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے احاطے سے نیب کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے کے معاملے پرسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے ردعمل دیا اور نیب کو دھمکیاں دے ڈالیں۔

رپورٹ کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ عدالت نے نیب افسر کی اس حرکت پر نیب کی جانب سے مانگی گئی معافی مسترد کردی ہے، ہم نیب گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ خود کو اعلی عدالتوں کے سامنے بھی پابند نہیں سمجھتا، نیب سمجھتا ہے کہ یہ ادارہ آئین کو قانون سے بالاتر ہے، وفاقی وزراء بھی نیب کے خلاف بیانات دیتے دکھائی دے رہے ہیں، اب وقت آگیا ہےکہ بدنام زمانہ نیب کو حدود میں لایا جائے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں نیب نے سلیم مانڈوی والا اور اسکے ساتھیوں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سرکاری اراضی فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ریفرنس میں ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبد الغنی مجید اور طارق محمود کو بھی بطور ملزم نامز کیا گیا تھا۔

کچھ روز قبل نیب نے سپریم کورٹ کے احاطے سے ایک ریفرنس کے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا ، بعد ازاں نیب نے سپریم کورٹ کے سامنے اس اقدام پر معافی بھی مانگی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>